BBC Urdu TV

چیف اکرام الدین کی الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا سے ملاقات

چیف اکرام الدین کی الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا سے ملاقات۔

ملاقات میں فلسطین میں جاری قتل عام کی روکھ تھام کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

پشاور(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ چیف اکرام الدین کی تحریک عشق مصطفی کے سربراہ الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا سے تمبرپورہ شریف میں ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ چیف اکرام الدین کی تحریک عشق مصطفی کے سربراہ الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا سے ملاقات ہوئی ملاقات میں فلسطین میں مسلمانوں کے جاری قتل عام و نسل کشی کی روکھ تھام کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی کہ فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام انسانیت کی توہین ہے کئی سالوں سے فلسطینی مسلمانوں کا بے گناہ قتل عام جاری ہے جس کی پوری امت مسلمہ مذمت کرتی ہے اس موقع پر انسانی حقوق کے عالمی ادارہ انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کے یورپی جرنلسٹ چیف اکرام الدین نے کہا کہ فلسطنںی مسلمانوں کی آزادی وقت کی اشد ضرورت ہے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے میں تمام امت مسلمہ کلیدی کردار ادا کریں تا کہ فلسطین میں جاری قتل عام بند ہو سکے اس موقع پر تحریک عشق مصطفی کے سربراہ پیر طریقت رہبر شریعت الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا نے کہا کہ جب تک فلسطینی مسلمانوں کو آزدی نہیں ملتی تب تک دنیا میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانا ہر مسلمان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔جب تک دنیا بھر کے مسلمان متحد و متفق نہیں ہونگے دنیا میں امن و امان کی صورتحال ٹیھک ہونا نا ممکن ہے۔

Exit mobile version