BBC Urdu TV

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی محنتیں رنگ لانے لگی ڈونگی اور بکڑالہ کی واٹر سپلائی

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی محنتیں رنگ لانے لگی ڈونگی اور بکڑالہ کی واٹر سپلائی بحال ہو گئی

سوہاوہ : گزشتہ کئی ماہ سے سوہاوہ کے شہری واٹر سپلائی کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے کیونکہ دونوں واٹر سپلائی کی سکیمیں بند پڑی تھی نئے آنے والے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ بادشاہ خان نے چارج سنبھالتے ہی پہلے مرحلے میں واٹر سپلائی سکیموں کا خود جا کر موقع پر وزٹ کیا اور واٹر سپلائی کی بحالی کے لیے کام شروع کروا دیا اور اب دوسرے مرحلے میں شہر بھر میں واٹر سپلائی کی بحالی کے لیے لائینوں کا مرمتی کام جاری ہے اور محلہ مدینہ مسجد اور شمالی محلہ میں خود جا کر لوگوں سے پوچھ گچھ کی کہ کیا آپ لوگوں کے گھر اب واٹر سپلائی کا پانی آ رہا ہے جس پر اہل محلہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی سوہاوہ کا شکریہ ادا کیا سوہاوہ شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ بادشاہ خان کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ امید ہے کہ بادشاہ خان اپنی تعیناتی کے دوران سوہاوہ شہر میں واٹر سپلائی کے سنگین مسئلے کو مکمل حل کر کے جائیں گے تاکہ مستقبل میں شہریوں کو دوبارہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

سوہاوہ :(شیخ علی رضا+مشرف کیانی)

Exit mobile version