چیرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے احکامات
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) چیرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، عاطف علی خان نے عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے پیش نظر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں مساجد اور جلوس کے روٹس کی صفائی کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کردئے۔ چیرمین نے ٹاؤن کے سینیٹری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پوری توجہ اور ذمہداری کیساتھ تمام امور کی انجام دہی کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کی تمام مساجد کے باہر لائٹس کی ریپئرنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس اور دیگر تقریبات کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ عاطف علی خان کا کہنا تھا کہ "ہم محدود وسائل کے باوجود اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔” مزید برآں، ٹاؤن کی انتظامیہ تمام امور کو بروقت مکمل کرنے کیلئے بھرپور طریقے سے سرگرم ھے۔
