چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے برسات کے فورا بعد کورنگی ٹاﺅن کے مختلف علاقوں کا دورہ
کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے برسات کے فورا بعد کورنگی ٹاﺅن کے مختلف علاقوں کا دورہ اور صورتحال کا جائزہ لیاچیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے بارش کے بعد کورنگی ٹاﺅن کی مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کو فوری طور پر صاف کیا جائے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کورنگی میں مٹکے والی پلیہ پر نالے کی دیوار بنانے کی ہدایت کی یوسی 10 میں چیئر مین حبیب بھنگر کے ہمراہ علاقے میں نکاسی آب و صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیایوسی 11 کے چیئر مین مرتضی میمن کے ہمراہ 0 پوائنٹ کا بھی دورہ کیا لانڈہی کورنگی کے نالوں کا پانی 0 پوائنٹ میں گرتا ہے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے شب برات کے موقع پر بھی کورنگی کے نالوں کی صفائی جسکی وجہ سے کورنگی میںکہیں بھی نالہ اوور فلو نہیں ہواجس پر یوسی چیئر مین مرتضی میمن نے تعاﺅن پر چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ کا شکریہ ادا کیایوسی 1 قیوم آباد کا بھی تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹی ٹیشن محمد یونس نے حالیہ بارشوں میں کاموں سے آگاہ کیا تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑئے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت کی جائیگی چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دہتے ہوئے کہا کہ برسات کے فورا بعد کورنگی ٹاﺅن کا سینٹری عملہ فوری طور پر حرکت میں آگیا تھا جس کی وجہ سے کورنگی ٹاﺅن کے تمام مین شاہراﺅں ، روڈوں اور اندورنی گلیوں میں بھی برساتی پانی کو فورا کلیئر کردیا گیا تھا چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ہم کورنگی ٹاﺅن میں دستیاب تمام تر وسائل کو برﺅئے کار لاتے ہوئے کورنگی کو صاف ستھرا کرنا چاہتے ہیں
