چیئر مین مستقبل پاکستان کی خصوصی ہدایت پر مرکزی جنرل سیکرٹری معین قریشی کا دورہ ملتان
مہنگائی میں کمی کی مبارکبادیں دینے والے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں:معین قریشی
حکومت اور اپوزیشن ذاتی مفادات اور خواہشات سے باہر نکل کر دیکھیں تو انہیں قوم کو درپیش مسائل نظر آئیں:گفتگو
مستقبل پاکستان کا مشن صرف اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ملک کوخوشحال ریاست بنانا ہے:مرکزی جنرل سیکرٹری
مرکزی جنرل سیکرٹری معین قریشی نے اجلاس کے دوران پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی اور تمام شعبوں کو فعال بنانے پر زور دیا
ملتان( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی خصوصی ہدایت پر مرکزی جنرل سیکرٹری معین قریشی سینٹرل آفس ملتان کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں انہوں نے پارٹی کے سینئر عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی کی مبارکبادیں دینے والے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اگر انہیں عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کی فکر ہوتی تو یہ لوگ مہنگائی میں کمی کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کے لئے کوششیں کر رہے ہوتے،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کم ہوتی تو آج اس طرح اشیاء خوردونوش کی قیمتیں نہ بڑھ رہی ہوتیں اور عوام کا معیار زندگی کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوتا،حکومت اور اپوزیشن مفادات اور خواہشات سے باہر نکل کر دیکھیں تو انہیں ملک اور قوم کو درپیش مسائل و پریشانیاں نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس تبدیلی کے لیے مستقبل پاکستان کو ایک منظم اور مضبوط سیاسی جماعت کے طور پر ابھرنا ہوگا،مستقبل پاکستان کا مشن صرف اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ملک کو ایک مضبوط اور خوشحال ریاست بنانا ہے۔معین قریشی نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال ریاست بنایا جاسکتا ہے اگر روایتی و موروثی سیاستدان کی جگہ پڑھے لکھے اور اہل افراد کو آگے لایا جائے تو،نسل در نسل منتخب ہونے والے حکمران سوائے اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کے اور کوئی کام نہیں کرتے۔مرکزی جنرل سیکرٹری نے اجلاس کے دوران پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل اور پارٹی کے تمام شعبوں کو فعال بنانے اور کارکنوں کو منظم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عوام کی روزمرہ زندگی میں درپیش مسائل مہنگائی، بے روزگاری، اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو حل کرنے کے لیے منصوبے تیار کرنے کا کہا۔اس موقع پر پارٹی کے اندرونی انتخابات کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی تاکہ اہل اور مخلص قیادت کو سامنے لایا جا سکے اور پارٹی کی اقتصادی پالیسی کا خاکہ تیار کیا گیا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
08-12-2024
