چیئر مین مستقبل پاکستان کا یوم سیاہ کشمیر پر آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی عظمت کو سلام
بھارت کا ظالمانہ روپ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا،مقبوضہ کشمیر بہت جلد آزاد ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
انڈین آرمی 77 سالوں سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے مگر اس کے باوجود جذبہ آزادی کم نہیں ہوا:گفتگو
عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن کے لیے مجبور کریں:چیئرمین
آج یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانیت مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے:پیغام
کشمیر پاکستان کی شہ رگ،کشمیریوں کو پاکستان سے جدا کرنے کی مودی سرکار کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوپائے گی:اظہار خیال
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کے ناجائز قبضے کو آج 77 سال پورے ہوگئے ہیں مگر اس کے باوجود وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر پایا، بھارت کا ظالمانہ روپ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،انڈیا کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ اپنی دس لاکھ فوج کو کشمیر سے نکال کر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے وہ اپنے فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا کیونکہ تحریک آزادی کے خلاف اس کے ظالمانہ حربے اور سازشیں ناکام ہوچکی ہیں،عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن کے لیے مجبور کریں۔انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانیت مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے کہ بھارت کسی وعدے اور معائدے کی پاسداری نہیں کرتا بلکہ انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہوکر کشمیر یوں کے قتل عام کا مرتکب ہورہا،اس سے بڑھ کر ظلم اور کیا ہوگا کہ کالے قانون کے ذریعے جنت نظیر وادی کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کو پاکستان سے جدا کرنے کی مودی سرکار کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوپائے گی کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
26-10-2024
