BBC Urdu TV

چیئرمین کیبل ایسوسی ایشن پاکستان خالد آرائیں کی جانب سے کراچی میں دعوت حلیم کااہتمام

چیئرمین کیبل ایسوسی ایشن پاکستان خالد آرائیں کی جانب سے کراچی میں دعوت حلیم کااہتمام کیاگیا

دعوت حلیم میں چیئرمین انجمن آرائیاں سندھ پاکستان قمر رضاشوکت آرائیں نے بھی شرکت کی

کراچی :(رپورٹ: عاصم آرائیں)

گروپ چیئرمین چینل 5 نیوز پلے ٹی وی چینل میٹرو 1 نیوز اسٹار ایشیا نیوز چیئرمین کیبل ایسوسی ایشن پاکستان خالد ارائیں کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں کراچی کی سب سے بڑی دعوت حلیم کا اہتمام مقامی ہال میں کیا گیا دعوت حلیم میں شہر کے مختلف شعبہ سےتعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں سیاسی سماجی بزنس مین بیروکریٹ صحافت اور شو بز سے وابستہ افراد سمیت چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک رہنما پی ٹی ائی راجا اظہر، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن، سعید غنی، نثار کھوڑو، ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاروق ستار، خواجہ اظہارالحسن، وسیم اختر، ڈائریکٹر انفارمیشن لانڈھی ٹاؤن ایاز خان، رہنماپاکستان مسلم لیگ ( ن ) علی اکبر گجر ، ہمایوں سعید، معروف سماجی و کاروباری شخصیت ایاز میمن موتی والا سینیئر کالم نگار محمد سعید ارائیں انجمن ارائیاں سندھ پاکستان کے چیئرمین قمر رضا شوکت ارائیں دیگر انجمن ارائیاں سندھ کے عہدے دران ایگزیکٹو ممبر سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی

Exit mobile version