چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کی زیر صدارت تمام ممبران و متعلقہ افسران کی موجودگی میں آٹھواں اجلاس کا انعقاد
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کی زیر صدارت تمام ممبران و متعلقہ افسران کی موجودگی میں آٹھواں اجلاس کا انعقاد مورخہ 2 اکتوبر 2024 ء بروز بدھ بمقام کونسل ہال کورنگی ٹاؤن میں منعقدہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی لیڈر تنویر عباسی ، اپوزیشن لیڈر محمد ہارون، اراکین کونسل و ممبران کونسل دیگر ٹاؤن افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس کے آغاز میں تلاوت کلام پاک پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی ٹاوُن میں اجلاس زرین اعوان صاحب ، وائس چیئر مین کو رنگی ٹاؤن زرین اعوان کے صاحبزادے کے ناگہانی انتقال پر اور سلیم اعوان جنرل سیکریٹری ٹاؤن لیبر کونسلر کے والد کے انتقال اور یوسی 2 کے چیئر مین قاری محمد اسرار صاحب کے والد کے انتقال پر اجتماعی تعزیت اور مغفرت کی دعا کی گئ ساتواں اجلاس مورخہ 26 جولائی 2024 ، روداد کی توثیق و منظوری کی گئ شہید ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ اکیڈمی عید گاہ گراؤنڈ کورنگی ساڑھے تین ٹی ایم سی کو رنگی کو سندھ گورنمنٹ لوکل ایکٹ 2013 ، سیکشن (182)52
شیڈول کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے لئے ناصر کالونی فٹبال اسٹیڈیم ٹی ایم میں کورنگی کوسندھ گورنمنٹ اوکل ایکٹ 2013 سیکشن (182) 52 شیڈول کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کرنے کی، محکمہ پارکس ٹی ایم سی کورنگی کے تحت مختلف یوسیز میں ترقیاتی کام کرانے کی ، محکمہ بی اینڈ آر ٹی ایم سی کورنگی کے تحت مختلف یوسیز میں ترقیاتی کام کرانے کی ،
انیس احمد گرلز ایلیمنٹری اسکول نمبر 5 سیکٹر B-32 گلزار کالونی ، کورنگی نمبر 1/2 1 ، ٹی ایم سی کو رنگی کو سندھ گورنمنٹ لوکل ایکٹ 2013 سیکشن
(182) 52,74,75 شیڈول کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کی،ٹی۔ ایم سی کورنگی ، گرلز پرائمری اسکول نمبر 1 او بوائز پرائمری اسکول نمبر 2، ایریا ، قوم آباد، کورنگی کراچی کوسندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء
سیکشن (182) 52,7475 شیڈول کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کی قرار دادیں منظوری پیش کی گئ جس کو کثرت داۓ دہی سے مننظور کی گئ چیئر مین محمد نعیم شیخ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل اور منتخب نمائندوں نے کم وسائل میں جس طرح سے مسائل سے نبرد آزما رہے وہ ایک مثال ہے چیئرمین کورنگی محمد نعیم شیخ نے مزید کہا کہ کورنگی ٹاوُن کے تمام یوسیز میں ترقیاتی کاموں کیلئے ہم جدوجہد کر رہے ہیں امید کرتا ہوں کہ ہم سب منتخب نمائندے پوری طرح متحرک ہوکر ٹیم ورک کی صورت میں خدمات انجام دیکر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور انشاءاللہ کورنگی ٹاوُن کو ایک مثالی ٹاون بنائیں گے اس موقع پر ٹاوُن چیئرمین کورنگی نے اجلاس میں شریک اراکین کونسل و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
