BBC Urdu TV

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی شہریوں سے ملاقات، شکایات سنیں، افسران

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی شہریوں سے ملاقات، شکایات سنیں، افسران کو مسائل حل کرنے کی ہدایت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے ٹاؤن کمیٹی آفس میں شہریوں سے میٹنگ کی جہاں انہوں نے شہر کے مختلف مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات چیئرمین کو پیش کیں۔ چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں، خصوصاً صفائی، پانی کی فراہمی، ٹیکسیشن اور دیگر انتظامی امور پر فوری توجہ دی جائے۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین محمد یاسین بروہی، غلام حسین دیناری، حاجی محمد عرس لاشاری، انجینئر ثناء اللہ جونیجو، ٹیکسیشن آفیسر ذیشان علی مری، آفس سپرنٹنڈنٹ راجہ حسین ڈیٹھو آصف فرحان خانزادو، واٹر سپلائی انچارج عبدالستار بروہی، راشد علی رحمانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کیے جائیں اس کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور ٹاؤن کمیٹی بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔

Exit mobile version