BBC Urdu TV

چیئرمین مستقبل پاکستان کی پنجگور میں جنوبی پنجاب کے 7مزدوروں کے قتل کی مذمت بلوچستان

چیئرمین مستقبل پاکستان کی پنجگور میں جنوبی پنجاب کے 7مزدوروں کے قتل کی مذمت
بلوچستان میں لسانی تعصب کو ہوا دینے کی سازش کی جارہی ہے:انجینئر ندیم ممتا زقریشی
وفاقی او ر صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ مل بلوچستان میں شرپسند عناصر کا خاتمہ یقینی بنائے:چیئرمین
جنوبی پنجاب کے موروثی سیاستدانوں نے عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا آج اس طرح مزدور قتل نہ ہوتے: گفتگو
بلوچستان کے نقص امن میں بھارت سمیت دیگر عالمی قوتیں ملوث،ا ن کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے پنجگور بلوچستان میں جنوبی پنجاب کے 7 مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی سرائیکی مزدوروں کا قتل کر کے ملک میں لسانی تعصب و فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے،وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنائے اگر شرپسند عناصر دیگر صوبوں کے مزدوروں کا قتل عام کرتے رہے تو صوبائی تعصب کو بڑھنے سے کوئی بھی نہیں روک پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے روایتی و موروثی سیاستدانوں نے خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیا ہوتا تو آج اس طرح روزی کی تلاش میں جانے والے مزدوروں کو موت کے گھاٹ نہ اتارا جارہا ہوتا،یہاں کے عوام اپنوں کے روپ میں چھپے دشمنوں کو پہچانتے ہوئے ان کا بائیکا ٹ کرتے ہوئے اہل و نیک نیت افراد کا ساتھ دیں تاکہ خطہ کی پسماندگی و محرومی کا خاتمہ حقیقی معنوں میں ممکن ہو۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بلوچستان کے نقص امن میں بھارت سمیت دیگر عالمی قوتیں ملوث ہیں ان کومنہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہ جو بلوچستان کے ٹکڑے کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ چکنا چور ہوں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
29-09-2024

Exit mobile version