چیئرمین مستقبل پاکستان کی نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار کی نائب وزیر اعظم تقرری کی مذمت
اتحادی حکومت حکومتی عہدے ریوڑیوں کی طرح رشتہ داروں اور منظور نظر افراد میں بانٹ رہی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
اسحاق ڈار میں قابلیت و اہلیت وزیر خارجہ بننے کی بھی نہیں تھی مگر اب اسے ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے:چیئرمین
محسن نقوی کو وفاقی وزیر داخلہ،چیئرمین پی سی بی اور سینیٹر منتخب کرا کے منظور نظر افراد کو نوازانے کی مثال قائم کی گئی:گفتگو
پاکستان کو درپیش مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ میرٹ کا فقدان اور سفارشی،نااہل و بدنیت سیاستدانوں اور افسران کو آگے لانا ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے نواز شریف کے سمدھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیر اعظم تقرری کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت حکومتی عہدے ریوڑیوں کی طرح رشتہ داروں اور من پسند افراد میں بانٹ رہی ہے،اسحاق ڈار میں قابلیت و اہلیت وزیر خارجہ بننے کی بھی نہیں تھی مگر اب اسے مزید نوازاتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم کو عہدہ بھی دے دیا گیا ہے جوکہ جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سب کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی باتیں کرنے والے حکمران طبقہ کے دوغلے پن کا منہ بولتا ثبوت ہے،موصوف نے جو وزیر خزانہ رہ کر جو قومی خزانے اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا تھا وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے مگر اس کے باوجود اسے مزید نوازانا اس بات کی واضع دلیل ہے کہ حکومت کو مقصد ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی نہیں بلکہ رشتہ داریاں بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو بھی وفاقی وزیر داخلہ،چیئرمین پی سی بی اور سینیٹر منتخب کرا کے حکومت نے منظور نظر افراد کو نوازانے کی نئی مثال قائم کی ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ یہاں پر میرٹ کا فقدان ہے اور سفارشی سیاستدانوں اور افسران کو آگے لایا جارہا ہے جب تک یہ روایات برقرار رہیں گی تب تک ملک حقیقی معنوں میں آگے نہیں بڑھ پائے گا۔
