BBC Urdu TV

چیئرمین مستقبل پاکستان کا یکم مئی عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراج تحسین

چیئرمین مستقبل پاکستان کا یکم مئی عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراج تحسین

ملک میں موجود لیبر فورس کو جدید ہنر فراہم کرنے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل:چیئرمین
اسلام نے عالمی لیبر قوانین کے نفاذ سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق بارے اصول طے کر دیے تھے:گفتگو

حکومت محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور استحصال کرنے والوں کو سزائیں دے

پاکستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ لاکھوں نوجوان خلیجی ممالک سمیت دیگر ملکوں میں جانے پر مجبور ہیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے یکم مئی عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،اسلام نے عالمی لیبر قوانین کے نفاذ سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق بارے اصول طے کر دیے تھے اور کہا کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ہی اُس کی مزدوری ادا کر دی جائے،انہوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی میں مزدوروں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، مزدوری کے غیرمنصفانہ طریقے اور کم اجرت جیسے مسائل درپیش ہیں، محنت کشوں کو کام کی جگہ پر خواتین کی ہراسگی جیسے مسائل کا بھی سامنا حکومت کو چاہیے کہ وہ محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور ان کا استحصال کرنے والوں کو قانون کے مطابق کڑی سزائیں دلوائی جائیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ لاکھوں نوجوان خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں محنت مزدوری کیلئے جانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیبر فورس کو جدید ہنر فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی ترقی اور قومی خوشحالی میں کردار ادا کرسکیں۔

Exit mobile version