چیئرمین مستقبل پاکستان کا ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر افراد کی وفات پر تعزیت کا اظہار
ایرانی عوام و حکومت غم کی گھڑی میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے تاکہ امن و امان کا قیام برقرار رہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
عالمی دنیا کے حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہے ہیں،مسلم امہ کو آپس کے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوناہوگا:چیئرمین
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے او آئی سی کو متحرک کردار ادا کرنے کے ساتھ اسرائیل و بھارت پر دباو بڑھانا ہوگا:گفتگو
دنیا میں جس قدر مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا سامنا ہے اس قدر کسی اور مذہب کے عوام کو نہیں،ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہونے کی ضرورت ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبد اللہیان سمیت دیگر افراد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے،غم کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کیغم میں برابر کے شریک ہیں ایرانی عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے تاکہ امن و امان کا قیام برقرار رہے،دعا گو ہیں کہ نئے صدر ایران ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کریں،عالمی دنیا کے حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہے ہیں مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آگے بڑھیں تاکہ اسلام دشمن قوتیں جو مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر جس قدر مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا سامنا ہے اس قدر کسی اور مذہب کے عوام کو نہیں ہے اس کی بنیادی وجہ احکامات الہیہ سے دوری اور ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہ ہونا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے او آئی سی کو متحرک کردار ادا کرنے کے ساتھ اسرائیل و بھارت پر دباو بڑھانا ہوگا تاکہ فلسطینی اور کشمیریوں پر جو ظلم کے پہاڑ ڈہائے جارہے ہیں اُن کا خاتمہ ممکن ہو۔
