BBC Urdu TV

چیئرمین مستقبل پاکستان کا صحت کے عالمی دن پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

چیئرمین مستقبل پاکستان کا صحت کے عالمی دن پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

صحت کی سہولتوں کے اعتبار سے 195 ممالک میں پاکستان 154 ویں نمبر پر آتا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملک کی30فیصد سے بھی کم آبادی کو بنیادی ہیلتھ کیئر کی سہولیات تک رسائی حاصل ہے:چیئرمین

پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور مضر صحت خوراک سے سالانہ لاکھوں افراد موت کے منہ چلے جاتے ہیں:گفتگو

قوم کو صحت کی مناسب سہولتیں مہیا کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی شرح کو آبادی کی مناسبت سے بڑھانے کی ضرورت ہے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 7 اپرہل صحت کے عالمی دن پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولتوں کے اعتبار سے 195ممالک کی فہرست میں پاکستان 154ویں نمبر پر آتا ہے جس سے عیاں ہے کہ اتنی بڑی آبادی والا ملک ہونے کے باوجود یہاں صحت کی سہولتیں غیر تسلی بخش ہیں اور 30فیصد سے بھی کم آبادی کو بنیادی ہیلتھ کیئر کی سہولیات تک رسائی حاصل ہے ستم ظریفی تو یہ ہے کہ پولیو فری پاکستان کا مشن ابھی تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکا اور نہ ہی ملکی آبادی صحت کی بنیادی سہولیات میسر ہیں،پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور مضر صحت خوراک کے استعمال سے سالانہ لاکھوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک کو اگر ترقی کرنی ہے تو حکومت کی اولین ترجیحات میں صحت اور تعلیم کو شامل کرنا ہوگا کیونکہ آج تک کسی بھی حکومت کی ترجیحات میں صحت اور تعلیم شامل نہیں رہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صحت کی مناسب سہولتیں مہیا کرنے کے لیے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی شرح کو آبادی کی مناسبت سے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ بلا تفریق تمام افراد صحت کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

Exit mobile version