چیئرمین مستقبل پاکستان کا بھارتی الزامات و اشتعال انگیزیوں کا جواب اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے عزم کا اظہار
بھارتی میڈیا بے بنیاد رپورٹنگ کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
افواج پاکستان ذمہ داری،برداشت اور حکمت عملی سے کام لے رہی ہے،بھارت خطے کا امن خراب کرنا چاہتا ہے:گفتگو
دشمن کان کھول کر سن لے پاکستان کی سڑکیں پرسکون ہیں،کوئی سائرن بج رہا ہے اور نہ ہی کوئی خوف کا ماحول ہے:چیئرمین
iچیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ملک کی موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خصوصاً بھارت کی طرف سے پاکستان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات اور اشتعال انگیز بیانات پر اہم ساتھیوں سے مشاورت اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے کارکنان و عہدیداران کو ملک بھر مظاہروں کی ہدایت۔اس موقع پر چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا بے بنیاد رپورٹنگ کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،کبھی یہ پاکستان پر 15 حملوں کا الزام لگاتے ہیں،کبھی ڈرون حملے جموں و کشمیر پر تھوپتے ہیں اور کبھی عوام میں خوف پھیلانے کے لیے سائرن بجا کر بلیک آؤٹ کیا جاتا ہے ان سب کاروائیوں کے پیچھے وہی پرانا چہرہ گجرات کا قصائی، نریندر مودی ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسند نظریات کا سرغنہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا بنیادی نصب العین نفرت ہے یہی وجہ ہے کہ انڈیا آج داخلی طور پر شدید انتشار کا شکار ہے،خالصتان تحریک ہو یا دیگر ریاستی بغاوتیں، ہر طرف بے چینی ہے یہ سب مودی سرکار کا پیدا کردہ ماحول ہے جو ہندوستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ افواج پاکستان مسلسل ذمہ داری، برداشت اور حکمت عملی سے کام لے رہی ہے، بھارتی حکومت ایک بار پھر جھوٹے الزامات کی آڑ میں خطے کا امن خراب کرنا چاہتی ہے،امرتسر پر ہونے والے حالیہ واقعے کو بھی جھوٹا رنگ دے کر پاکستان پر الزام تھوپا گیا حالانکہ پاکستانی حکومت واضح طور پر اس سے لاتعلقی کا اعلان کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مودی سرکار کی ہر سازش و جھوٹ کا جواب انتہائی تدبر، صبر، اور وقار سے دے رہا ہے،دشمن کان کھول کر سن لے پاکستان کی سڑکیں پرسکون ہیں، سوشل میڈیا رواں دواں ہے، کاروبار معمول کے مطابق چل رہا ہے،کوئی سائرن بج رہا ہے، بلیک آؤٹ ہے اور نہ ہی خوف کا ماحول ہے کیونکہ یہ قوم بہادر ہے و باخبر ہے اور پروپیگنڈے کے بجائے حقیقت پر یقین رکھتی ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
09-05-2025
