چیئرمین مستقبل پاکستان کا بنوں میں 12سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہا ر افسوس
پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
دہشتگردی کیخلاف جنگ فوجی طاقت سے نہیں جیتی جاسکتی، جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے:گفتگو
حکومت کو غربت، جہالت اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے:چیئرمین
بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ملکی امن و امان کو ثبوتاز کرنے کا باعث بن رہی ہیں
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں 12 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں،رواں سال پاک فوج کے 285 افسران اور جوان شہید ہو چکے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کا خاتمہ اور ملکی دفاع کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ محض فوجی طاقت سے نہیں جیتی جا سکتی بلکہ اس کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے اور حکومت کو غربت، جہالت، اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تعلیمی اداروں اور مذہبی حلقوں میں امن اور برداشت کا فروغ کیلئے خصوصی سیمینار کرانے کی ضرورت ہے۔ انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ملکی امن و امان کو ثبوتاز کرنے کا باعث بن رہی ہیں اس میں بھارت کے مکروہ کردار کو بھی کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ہمارے اذلی دشمن کی شروع دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ کسی طرح بلوچستان کو تقسیم کرنے میں کامیاب ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستان قوم کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کیونکہ یہ جنگ صرف سیکورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے جس میں سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
21-11-2024
