BBC Urdu TV

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر ملک بھر کے مستحقین میں خشک راشن

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر ملک بھر کے مستحقین میں خشک راشن کی تقسیم جاری

مستقبل پاکستان سیاست سے بالا تر ہوکر خلق خدا کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے:سید راشد حسین بخاری

راشن تقسیم کا مقصد خالصتاً رب کی رضا اور معاشرے کے پسے ہوئے پسماندہ طبقات کی مدد کرنا ہے:نائب صدر

ہم چیئرمین مستقبل پاکستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مہنگائی اور مشکل حالات میں ہمیں یاد رکھا:مستحق افراد

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی ڈبل پھاٹک چوک ملتان میں راشن تقسیم کی تقریب سے مستحقین سے گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر ملک بھر کے غربا اور مستحقین میں خشک راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ دنوں نائب صدر سید راشد حسین بخاری نے ڈبل پھاٹک ملتان کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا اور کہا کہ مستقبل پاکستان خلق خدا کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے،ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے انہیں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،ہم اوروں کی طرح ذاتی نہیں بلکہ عوامی مفادات کی تکمیل کو یقینی بنا رہے ہیں،چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی خصوصی ہدایت پر بلا تفریق تمام غربا،مساکین اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے تاکہ وہ ان میں موجود احساس محرومی کا ختم کیا جاسکا۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ راشن تقسیم کا مقصد خالصتاً رب کی رضا اور معاشرے کے پسے ہوئے پسماندہ طبقوں کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ سیاست سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کے فریضے کو سرانجام دے رہے ہیں اس میں ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔اس موقع پر مخلتف خاندانوں کے سربراہان نے کہا کہ ہم چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مہنگائی اور مشکل حالات میں ہمیں یاد رکھا اور رمضان المبارک کے نیک مہینے میں ہمیں باعزت طریقے سے خشک راشن مہیا کیا ہم ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے۔

Exit mobile version