BBC Urdu TV

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے

کہ وہ منکی پاکس جیسی مہلک بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں منکی پاکس سے بچاؤ کی ادویات میسر نہیں ہیں، جو کہ ایک سنگین صورتحال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے اور ملک میں منکی پاکس سے بچاؤ کی ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔ چیئرمین قریشی نے خبردار کیا کہ اگر اس جانب بروقت توجہ نہ دی گئی تو یہ بیماری پورے ملک میں پھیل سکتی ہے، جس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منکی پاکس کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا بھی ضروری ہے تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Exit mobile version