چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر پارٹی عہدیداران کی میٹنگ
مستقبل پاکستان عوامی جماعت،عوام کو درپیش مسائل حل کرائیں گے:سید راشد حسین بخاری
ملک میں جلد ازجلد بلدیاتی انتخابات کراتے ہوئے منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا جائے:گفتگو
چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کو مستحکم بنایا جائے گا:رانا رفیع الدین
اجلاس میں پارٹی ممبر شپ،سیاسی ورکنگ اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خصوصی پلاننگ او ذمہ داریاں سونپی گئیں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر نائب صدر سید راشد حسین بخاری کی زیر صدارت پارٹی عہدیداران کی میٹنگ کی گئی جس میں چیف آرگنائزر رانا رفیع الدین،صدر جنوبی پنجاب ایڈووکیٹ رانا شاہد امیر،ضلعی صدر ملتان حاجی یوسف انصاری،ڈاکٹر منظور احمد انصاری،طارق شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں پارٹی ممبر شپ،سیاسی ورکنگ اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خصوصی پلاننگ اور عہدیداران کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔نائب صدر سیدر اشد حسین بخاری نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل پاکستان عوامی سیاسی جماعت ہے،عوام کودرپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کسی طور بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے،ملکی ترقی اور گلی،محلوں کے مسائل میں کمی کیلئے ضروری ہے کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کراتے ہوئے منتخب نمائندگان کو اختیارات بھی دئیے جائیں تاکہ وہ معاشرتی خوشحالی کی راہ میں حائل رکاؤٹیں دور ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ممبر شپ میں مزید تیزی لاتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کے غم و خوشی میں بھی شریک ہوں تاکہ رابطہ برقرار رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود مہنگائی،بے روزگاری اور غربت نے عوام کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے بلکہ اب تو نوبت اجتماعی خود کشیوں تک جاپہنچی ہے۔چیف آرگنائزر رانا رفیع الدین نے کہا کہ چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کو مزید مستحکم بنایا جائے گا
