کورنگی کی فضا بدلے گی!
چیئرمین محمد نعیم شیخ کی جانب سےکورنگی ٹاون میں بیوٹی فکیشن منصوبے کا آغاز ۔
کراچی : (رپورٹ:عاصم چوہدری)
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے علاقے کو خوبصورتی میں اضافے اور دلکش بنانے کے لیے مختلف مقامات پر بیوٹی فکیشن منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔اس منصوبے کے تحت کورنگی کے مختلف مقامات پر مونومنٹ، شجرکاری، اور بلدیاتی سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات کیۓ جائیں گے۔
چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ترقیاتی امور کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ٹھوس بنیادوں کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں انہو ں نے ہدایت دیتے ہوۓ کہا کہ مونومنٹ کے تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ترقیاتی امور اپنی نگرانی میں مکمل کروائے جائیں تاکہ عوام ان سے استفادہ حاصل کر سکیں یہ تمام ترقیاتی کام عوام کی مفاد میں جاری ہیں اس لیے ان پر گہری نظر مرکوز کی جائے تاکہ یہ منصوبے دیر پا ثابت ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر کورنگی غلام فرید، اپوزیشن لیڈر محمد ہارون، ڈائریکٹر پارک معین جت، کوآرڈینٹر کورنگی سر معیز الدین اور دیگر بھی موجود تھے
