ڈیرہ غازی خان سے بیورو چیف ناصر محمود کی رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا کہ شہر میں غریب مزدوروں کو ریڑھی لگانے کی اجازت دی جائے پیرا فورس غریب عوام کو پریشان نہ بلکہ انہیں ریلیف فراہم کیا جائے شام 7بجے کے بعد ریڑھی والوں کو بازاروں میں ریڑھی لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا سکیں گے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے دوسری جانب پیرا فورس کی کاروائی سے عوام پریشان ہیں کمشنر ڈیرہ غازی خان نوٹس لیں اور غریب عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں آخر میں عامر محمود قریشی نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اپنے دور حکومت میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے اور غریبوں کو ریلیف فراہم کیا تھا عوام دوست بجٹ جاری کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عوام چوہدری پرویز الہی کو یاد کرتے ہیں چوہدری پرویز الہی جب اقتدار میں آئیں گے تو انکا پہلے منصوبہ ہے کہ غریب عوام سہولیات فراہم کی جائے
چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان
