چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمعیل خان عوامی خدمت میں سب سے آگے
لانڈھی ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرئیں جہلمی)
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لانڈھی کے تحت نزد چراغ ہوٹل لانڈھی نمبر 5 میں میں ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان ۔امیرضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ – وائس چئیرمین محمد عمران۔ٹی ایم سی لانڈھی محمد ابراہیم عمرانی کواڈینیٹر اقبال سعید ۔رہنما جماعت اسلامی عبدالرحمنٰ کے ہمراہ ” سنورتا لانڈھی پروگرام کےسلسلے میں دانش پارک 12000روڈ پر گرین بیلٹ و آئی لینڈ و مونومنٹ و روڈ مارکنگ کاافتتاح کردیاامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اس موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اپنے اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔ ڈیڑھ سال کے مختصر وقت میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے ثابت کردیا ہے۔ کہ خدمت کے لئے وسائل کا رونا نہیں رونا بلکہ مسائل کو حل کرنا ہے ڈھائی سال مکمل ہونے کے بعد جماعت اسلامی کا ہر ٹاؤن ماڈل ٹاؤن ہوگا۔لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین و وائس چیئرمین سمیت پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔جماعت اسلامی نے شہریوں کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو تعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھاسکتی ہے۔جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے شہر میں 44ہزار اسٹریٹ لائٹز لگائیں ہیں۔جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمینز نے پیور بلاکس لگائے، 125 سے زائد پارکس بحال کیے ہیں۔جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمینز محدود وسائل اور اختیارات میں ہی کام کررہے ہیں۔ہم وسائل کا رونا نہیں رورہے بلکہ اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کریں گے۔
۔جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے۔ہم کراچی کے عوام کے حقوق کے حصول اور اختیارات کے لیے تعاقب جاری رکھیں گے۔ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وسائل و اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جاتا لیکن ٹاؤن و ویوسی چیئرمینز کو اختیارات دینے کے لیے تیار نہیں ہیں ان تمام پریشانیوں و رکاوٹوں کے باوجود ۔جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں تعمیر و ترقی کا سفر مسلسل جاری ہے۔تقریب سے ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان ۔امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے بھی خطاب کیا جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کامران نواز نے انجام دئیے۔
