BBC Urdu TV

چیئرمین سندھ آبادگار فورم ڈاکٹر افضل ارائیں کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

چیئرمین سندھ آبادگار فورم ڈاکٹر افضل ارائیں کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

عشائیہ میں سینیئر ایڈوکیٹ ماہر انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدری نے بھی شرکت کی

کراچی: (بیورو چیف: عاصم ارائیں جہلمی)
سندھ آباد گار فورم کے سرپرست اعلیٰ، سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کلب کی سرپرستی اس لیے قبول کی کہ چیئرمین ڈاکٹر محمد افضل اور ان کی ٹیم گذشتہ کئی سالوں سے سندھ میں آباد مختلف قومیتوں کی بلاامتیاز خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کر رہی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ معرکہ حق کی تقریبات کاآغاز میں بیک ڈراپ پر بھی دیکھ رہا ہوں، پاکستان اور افواج پاکستان کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اورسکون کی نیند سوتے ہیں۔ہم شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ آباد کلب کی ڈیفنس کے ایک مقامی ہوٹل میں، کلب کے ممبران کے اعزاز میں منعقدہ میٹنگ و عشائیہ میں خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ آبادگار فورم کے ممبران کو حکومتی سطح پر کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت پڑے توہم ہر وقت حاضر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو اور صدرجناب آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق، حکومتِ سندھ کاشت کاروں کو پہلے ہی دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے، ہاری کارڈ کا اجرء اس بات کا گواہ ہے۔ شاہ پور جہانیاں کے قریب دیہہ پھلیل میں، سندھ آباد فورم کے ممبر نور محمد آرائیں کی جانب سے عطیہ شدہ زمین پر تعمیرشدہ Basic Health Unit کو فعال کرانے میں وزیر صحت ادی عذرا پیچوہو سے گزارش کروں گا ۔ گھارو کوسٹل ہائی وے پر ، ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عطیہ شدہ زمین پر بھی وِنڈ پاور پراجیکٹ سے سی ایس آر کی مد میں لی گئی رقم سے اسپتال کی تعمیر کو بھی ممکن بنانے کی کوشش کروں گا۔ قبل ازیں کلب کے ایگزیکٹو ممبر سینیئر ایڈوکیٹ ماہر انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدری نے سپاس نامہ پیش کیا۔ سندھ آبادگار فورم اور کلب کے چیئرمین ڈاکٹر محمد افضل نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم گذشتہ 20برسوں سے سندھ میں بسنے والے طبقات کی بلاتفریق رنگ و نسل ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ اس موقع پرسابق سٹی ناظم طارق حسن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ آباد گار فورم کی خدمات کو سراہا۔ قبل ازیں کلب کےایگزیکٹو ممبر شاھد محمود شاھدنے ممبران کے سامنے کلب کا آئین اور اغراض و مقاصد پیش کیے۔ لیاری یونین کونسل کے چیئرمین محمد حنیف چھتانی،جاوید آرائیںاور دیگرنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں سرپرست اعلیٰ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ آبادگار کلب کے 10ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر فورم کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد افضل نے سرپرست اعلیٰ سید ناصر حسین شاہ کو روایتی پگڑی اور اجرک پیش کی۔

Exit mobile version