BBC Urdu TV

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو لاحق خطرات اور صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جنرل ساحر شمشاد نے بحری جہازوں اور آبدوزوں کا بھی معائنہ کیا اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے ساحلی ایریا اور جہاز پر سوار جوانوں سے بھی ملاقات کی، انہوں نے تعینات جوانوں اور بحری اثاثوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے جوانوں کے جذبہ کی بھی تعریف کی۔

Exit mobile version