چکوال پولیس کا انقلابی اقدام گریجویشن تعلیم کے بعد بیروزگار بچے اور بچیوں کے لیے سکلز پروگرام کے آغاز کا فیصلہ
چکوال : (راجہ تنویر حیدر)
انچارج تحفظ خدمت مرکز چکوال لیڈی سب انسپکٹر سمعیہ بتول نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی ہدایات کے مطابق چکوال پولیس کی معاونت سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کر کے جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گھر بیٹھے ہیں اور اپنا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں انکے لیے سکلز پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے اس پروگرام کے تحت چکوال شہر کے اطراف میں 40 کلو میٹر کے ایریا میں رہائش پزیر لڑکے اور لڑکیاں استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جو لڑکے اور لڑکیاں یہاں پر ہی اپنی رہائش رکھنا چاہیں تو انہیں مفت ہاسٹل کی سہولت فراہم کی جائے گی اور جو گھر جانا چاہیں گے انہیں مفت سفری سہولیات میسر ہوں گی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحفظ مرکز چکوال میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جہاں خواہش مند لڑکے اور لڑکیاں رابطہ کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں (رابطہ نمبر) 0543666148
