چکوال: ادبی تنظیم اڑان کے زیرِ اہتمام کلرکہار سائنس کالج چکوال کے مقام پر محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
ادبی تنظیم *اڑان* کے زیرِ اہتمام 26 جون 2022 بروز اتوار دن 3 بجے محفلِ مشاعرہ کا انعقاد بمقام کلرکہار سائنس کالج چکوال کیا گیا۔ تقریب کے میزبان بلال شبیر ہادی اور جنید سعید تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد منیب سلیم نے حاصل کی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور نعت کا نظرانہ نعیم جاوید نعیم نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض عاصم منیر عاضی نے احسن طریقہ سے ادا کئے۔ محفلِ مشاعرہ کی صدارت نصرت یاب خان نصرت نے کی۔ جب کہ مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر احسان الہی احسان، قیوم طاہر اور تسلیم اکرام تھے۔ مہمانانِ اعزاز مظہر شہزاد اور رفعت انجم تھے۔ جن شعراء نے ملک کے مختلف حصوں سے بطور مہمان شعراء شرکت کی ان میں اکبر خان نیازی، نعیم جاوید نعیم، مبشر سلیم، سردار فخر عباس، ایوب جوزف، رانا غضنفر علی غضنفر، حارث راجہ، عاصم قریشی، فیاض حسین شاہ، ذیشان دھنیال، مزمل نفیس اور وسیم چوہدری شامل تھے جنہوں نے بھرپور کلام پیش کیا۔ مہمان شعراء کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، ننکانہ صاحب اور فتح جنگ سے تھا۔ چکوال کے مقامی شعراء میں بانی اڑان بلال شبیر ہادی، چیئرمین اڑان عاصم منیر عاضی، نوید اسلم کہوٹ، ڈاکٹر حیدر علی حیدر، جاوید نقاش، وقار بن یونس، علی حسن، حماد راس اور معاذ ہاشمی نمایاں شعراء تھے جنہوں نے بھرپور کلام پیش کرتے ہوئے محفل کی رونق دوبالا کی۔
