چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، سال 2023 سے سڑک بند کرنے اور امن و عامہ میں خلل ڈالنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
تھانہ سٹی پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سال 2023 سے سڑک بند کرنے اور امن و عامہ میں خلل ڈالنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،
پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع، خفیہ معلومات اور مسلسل کوششوں کے ذریعے اشتہاری مجرم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا۔ ملزم طویل عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا،
اشتہاری مجرمان اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
