ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر
چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مختارہ گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل اور کاسمیٹک کا سامان برآمد
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے کاسمیٹک کا سامان مالیتی 26 لاکھ روپے اور چوری شدہ موٹر سائیکل مالیتی 35 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
