BBC Urdu TV

چوآ سیدن شاہ (افتخار حسین مغل سے ) چوآ سیدن شاہ راجہ عثمان پٹواری ازواج زندگی میں منسلک

چوآ سیدن شاہ (افتخار حسین مغل سے ) چوآ سیدن شاہ راجہ عثمان پٹواری ازواج زندگی میں
منسلک ہو گئے

شاندار دعوت ولیمہ اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال نے تقریب میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے دوست احباب سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کر کے ولیمہ کی تقریب کو یادگار بنا دیا اس پورمسرت موقع پر دعوت ولیمہ کی تقریب چوہدری میرج ہال پر* *سجائی گئی آ نے والے مہمانوں کو راجہ بوستان اور راجہ فاروق نے ویلکم کیا شاندار دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی دعوت ولیمہ میں محکمہ ریونیو کےپٹواریوں کے گلدستہ سمیت میونسپل کمیٹی چیف آفیسر ناصر کنول گرداور خالد محمود اور جنرل سیکرٹری یونائیٹڈ پریس کلب نمائندہ چینل فائیو افتخار حسین مغل ساجد حسین مغل راجہ حامد راجہ عامر راجہ ظفر اقبال اور دیگر عزیزوں واقارب نے راجہ عثمان کوزندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا* *جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ شادی بیاہ خوشیوں کو بانٹنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں اور ایسی تقریبات باہمی محبت کو فروغ دیتی ہیں اہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو ہمیشہ سلامت اور خوش و خرم رکھے*

Exit mobile version