BBC Urdu TV

چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔وزیراعظم

چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔وزیراعظم

بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق زیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کہنا تھا امید ہے آج شرح سود میں مزید کمی ہو گی، بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کر دوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔ان کا کہنا تھا بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اخراجات کم کر رہے ہیں، پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا منبع تھا جسے بند کر دیا ہے، ملکی برامدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے، پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

Exit mobile version