BBC Urdu TV

چلم درلہ ضلع استور ہمیشہ سیاست کی نظر ہوا ہے۔حبیبہ شرافت

چلم درلہ ضلع استور ہمیشہ سیاست کی نظر ہوا ہے۔حبیبہ شرافت

حکومت ضلع استور چلم کے گاوں کی طرف نظر کرم کر دیں۔نائب صدر خواتین ونگ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے کہا کہ چلم درلہ ضلع استور کا وہ واحد گاؤں جو ہمیشہ سیاست کی نظر ہوا ہے۔پہلے مسلم لیگ ن کے ممبر رانا فرمان اور دوسری بار تحریک انصاف کے امیدوار و سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید دونوں نے ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے ایک بھی سکیم یا پروجیکٹ اس گاؤں کو نہیں دیا۔دورِ جدید میں بھی اتنے بڑے گاؤں کے لیے کوئی پل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ ہر چیز دریا پار کرکے مارکیٹ تک لے کر آتے ہیں۔ یہ تین جگہوں پر مشتمل ہے درلہ، چک اور مجِنی تھلی اور اسی گاؤں سے کاشت کار سالانہ 2.5 کروڈ آلو وغیرہ مارکیٹ میں سپلائی کرتے ہیں، اس کے باوجود نہ کسی حکومت نے اس گاؤں کے لیے کوئی پروجیکٹ دیا اور نہ کسی این جی او نے۔ پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ کاشتکاری کے لیے ٹریکٹر کو دریا کے راستے گاؤں لے جا رہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت سے گزارش ہے خدارا ضلع استور چلم کے اس گاؤں کی طرف بھی نظرِ کرم کر دیں اور آر سی سی پل بنوائے تاکہ لوگوں کی مشکل آسان ہو اور وہ اپنے ایگریکلچر پروڈکٹ کو با آسانی مارکیٹ تک پہنچا سکیں۔

Exit mobile version