پی کے17، دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی نشست ہار گئی، آزاد امیدوار کامیاب۔
آزاد امیدوار عبیدالرحمان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔
لوئر دیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 لوئر دیر میں دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب ہوگئے۔آزاد امیدوار عبیدالرحمان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب قرار پائے۔آر او نے بتایا کہ آزاد امیدوار عبیدالرحمان نے 23229 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری 19990 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق اعزاز المک افکاری 25124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے۔ آزاد امیدوار عبیدالرحمان 22981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔
