BBC Urdu TV

پی ٹی اے کا مری اور گلیات میں مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کرنیکا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے مری اور گلیات میں ہنگامی صورتحال کے باعث صارفین کوفوری طور پر مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ موبائل فون آپریٹروں نے گلیات میں پھنسے ہوئےصارفین کومفت کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے ، صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیاں صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور کمپنیاں بجلی کی بندش کی صورت میں خاطرخواہ متبادل انتظامات ضروررکھیں ۔

Exit mobile version