BBC Urdu TV

پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی: اختیار ولی

مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما و ترجمان اختیارولی خان نے کہا ہے پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔

پشاور میں اپنے ایک بیان میں اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پوراگرسرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پرچڑھائی کریں گے تو منہ توڑجواب کیلئے تیار رہیں، پی ٹی آئی تسلی رکھے احتجاجی ریلیوں اور جلسوں سے قیدی کو نہیں چھڑا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین کا کردار ایک وزیراعلیٰ سے ایک منشی میں تبدیل ہو چکا ہے،پی ٹی آئی اس وقت مکمل طور پر ٹی ٹی پی میں تبدیل ہو چکی ہے، ریاست کی رِٹ قائم ہے، بلوائیوں کو بلوائیوں کی طرح ڈیل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کےپی میں گورنرراج لگانےکی ٹھان لی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اگر پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ہو سکتا ہے۔

Exit mobile version