BBC Urdu TV

پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کو عمران خان سے آج ملاقات کی اجازت نہ ملی

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کو اتوار یا پیر کے روز ملاقات کا کہاگیا تھا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اراکین آبائی حلقوں کی طرف روانہ ہو گئے، سابق سپیکر اسد قیصر صوابی چلے گئے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ون آن ون ملاقات کا امکان ہے۔

Exit mobile version