پی ٹی آئی کا پختونخوا میں تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ۔
عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع پاکستان تحریک انصاف
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیب پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔ذرائع پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنےکا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی پی نے خیبر پختونخوا سے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے علی امین گنڈاپور اور اسپیکر پختونخوا اسمبلی کے لیے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا ہے۔
