BBC Urdu TV

پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی عدم فراہمی کیخلاف عدالت سے رجوع

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں بنیادی انسانی سہولتوں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ایک بہت چھوٹے سیل میں مستقل بندرکھا جا رہا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ورزش کی سہولت میسر نہیں اور اپنا کھانا کھانے کی سہولت بھی لے لی گئی ہے، عمران خان کو ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی مہیا کی جائے جو واپس لی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے اور فوری طور پر ان کے حقوق بحال کئے جائیں۔

Exit mobile version