BBC Urdu TV

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔وزیراعلیٰ کے پی

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔وزیراعلیٰ کے پی

مینڈیٹ چوروں کی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، مخصوص نشستوں پر فیصلے سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔علی آمین گنڈاپور

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈا پور   نےکہا  ہے کہ  ملک کی مقبول جماعت  پر  پابندی لگانےکا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوروں کی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، مخصوص نشستوں پر فیصلے سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ موجودہ مینڈیٹ چور سرکار نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، جعلی حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے،  اس لیے بوکھلاہٹ میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا  ہے اور اعلان کیا ہےکہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائےگا۔

Exit mobile version