پی ٹی آئی پختونخوا کا اجلاس طلب، 8 فروری کے احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔
صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔اعلامیہ
پشاور(نمائندہ فاطمہ نازش) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں 8 فروری کو صوابی جلسے کی تیاریوں کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
