پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار۔
شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع
لاہور(نمائندہ کامران چوہدری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب کیا اور میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ذرائع کاکہنا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر انہیں جی پی او چوک سے حراست میں لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
