BBC Urdu TV

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 35 ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گرفتار 35 ملزمان کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔

اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال نے پانچ اور تھانہ انجراء نے 30 ملزمان کو سیشن جج راولپنڈی کے روبرو پیش کیا ۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج رخصت پر ہونے کے باعث ملزمان کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Exit mobile version