BBC Urdu TV

پی ٹی آئی احتجاج میں ڈیوٹی سے معذرت کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی شروع۔

پی ٹی آئی احتجاج میں ڈیوٹی سے معذرت کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی شروع۔

23 سے تا 26 نومبر تک غیرحاضر رہنے والوں کے خلاف دو روز میں ایکشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور فہرستیں فوری طلب کر لی گئی ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے جن جوانوں نے تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی دینے سے معذرت کی تھی ان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو جانے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 3 دسمبر کو انضباطی ایکشن کرنے کا سرکلر جاری کردیا جس کی نقول ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی/لاء اینڈ آرڈر ، ڈی آئی جی/ سیفٹی ، اے آئی جی/ لاجسٹکس اسلام آباد، اے آئی جی سپیشل برانچ کو بھجوا ئی گئی ہیں۔23 سے تا 26 نومبر تک غیرحاضر رہنے والوں کے خلاف دو روز میں ایکشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور فہرستیں فوری طلب کر لی گئی ہیں، ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی کی سزا بھی دی جاسکے گی۔

Exit mobile version