پیپلز پارٹی وفاق میں عدم اعتماد لاسکتی ہے ہم کونسل میں لائیں گے۔حافظ نعیم
کشمیریوں کے ساتھ بھارت کا ظالمانہ رویہ ناقابل قبول ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی
کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میئر کراچی سے ہم نے سٹی کونسل میں کہا میئر شپ کو قبول نہیں کرتے اختلافات کے باوجود شہر کی بہتری کے لئے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں قراردادوں پر رائے شماری نہیں کی، پیپلز پارٹی اگر وفاق میں عدم اعتماد لاسکتی ہے تو ہم کونسل میں بھی لا سکتے ہیں.دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرتضی وہاب اور کے الیکٹرک کا معاملہ کیا ہےآصف زرداری نے 50 ارب روپے سے ریبائیلیٹیز ادا کئےہمیشہ کے الیکٹرک کا ساتھ پیپلز پارٹی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واقعی اپنا کردار ادا کردیا تو کے الیکٹرک کا لائسنس بھی جائے گا اور ساری جماعتیں گرفت میں آئینگی، کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس لگانے کے خلاف ہم نے بات کی تھی لیکن انھوں نے کچھ نہیں کیا ثابت کردیا کہ وہ آمرانہ طریقے سے ہی کونسل چلانا چاہتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ہم 14 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے ایک سال ہونے پر وائٹ پیپر بنایا ہےجو الیکشن کمیشن کو ایک آئینہ ہوگااعجاز انور چوہان کے تبادلے کے حوالے سے ہم نے بات کی تھی کہ یہ جانبدار تھےنئے صوبائی الیکشن کمشنر ائے ہیں ان سے شفاف الیکشن کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعے کو ہیپلز پارٹی نے اپنے حق میں استعمال کیاجو لوگ نہیں آئے تھے وہ دباؤ کی وجہ سے نہیں ائے تھےمنحرف ارکان اب ہمارے پاس ارہے ہیں صوبے کا منڈیٹ قبضہ مافیا سے نکلے گا اور حالات بہتر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں آر اوز اور ڈی آر اوز عدلیہ کے ہوں، لیول پلئینگ فیلڈ کے حوالے سے سوال موجود ہیں اس لئے شفاف الیکشن ہونے چاہیےکل ایم کیو ایم نے الیکشن سے بھاگنے کا عندیہ دے دیا ہےانھیں پتا چل گیا ہے کہ ان کی اکثریت نہیں ہےان کی پرفارمینس بھتی خوری اور قتل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے حکمراں نے بھی کہا کہ ہم بھتہ خوری تو کرسکتے لیکن اتنے لوگوں کو جلا نہیں سکتےساری جماعتیں جو پی ڈی ایم میں شامل تھیں سب بھاگ رہی ہیں90 دن میں الیکشن نہیں ہوئے لیکن اب کروانے چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کی صورتحال سب کے سامنے ہے راؤ انوار سب کے منظور نظر تھے ان کا انٹرویو سامنے آیا اس میں جن کا نام لیا گیا ہے سب کو تحقیقات کے بعد فکس کرنا چاہیےپتا ہونا چاہیے کہ کون لوگ ہیں۔کرپشن کو سپورٹ کرتے ہیں ایک سیریس معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے سماعت ہورہی ہے2007 میں بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا اس کے فورا بعد زرداری صاحب صدر بنے تھےپانچ سال انھوں نے حکومت کی تھی ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کے ساتھ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی اس کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیروں کے قدغن لگائی ہےکشمیری اور پاکستانی عوام اس کو قبول نہیں کریں گے،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے 76 سالوں سے یہ قرادراد منظور ہوئی ہے،کشمیریوں کے ساتھ بھارت کا ظالمانہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے لئے سوالیہ نشان ہےکشمیر اور فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ دہرا معیار دکھاتا ہےاقوام متحدہ اپنے قرادرادوں پر عمل نہیں کروارہی اور بھارت کو کھلا ہاتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران ہر معاملے پر امریکی اجازت کے منتظر رہتے ہیں یہی حال غزہ کا ہےستر سالوں میں اسرائیل کو چوٹ حماس کی وجہ سے لگی ہے، اسلامی دنیا میں 78 لاکھ فوج ہے لیکن امریکا کے آگے جھکتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ویٹو کیا ہے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کے لئےایک طرح سے جنگی جرائم کا اعتراف کیا ہےاسرائیل بچوں اور عورتوں کو مارنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان فلسطینوں کے ساتھ ہےآرمی چیف امریکا گئے ہیں پاکستان کی باتوں میں وزن ہےانھیں چاہیے کہ وہاں بات کریں لیکن اگر پاکستان اپنی شناخت نہیں پہچانے گا تو کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔
