BBC Urdu TV

پیپلز لائیرزفورم راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 96 سالگرہ

پیپلز لائیرزفورم راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 96 سالگرہ کا کیک 5 جنوری بروز جمعہ دن 11 بجے قائد اعظم ہال ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی میں کیک کاٹا گیا سید مسعود الحسن شاہ ایڈوکیٹ صدر پی ایل ایف راولپنڈی ڈویژن نے کہا کے

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 96 ویں یوم ولادت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہے

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید عہد حاضر کے عظیم رہنماء جنہوں نے زندگی بھر اصولوں کی سیاست کی،

تقریبا نصف صدی گزرنے کے بعد بھی وہ عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

شہید قائدِ عوام ذولفقار علی بھٹو کے نظریات پاکستانی عوام کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے اپنی ساری زندگی استحصالی قوتوں کے خلاف عوام کے شعور کو بیدار کر کے اس بات کو ثابت کیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔

شہید ذولفقار علی بھٹو پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا نام اور ناقابل فراموش کردار ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو اُس نقطہ کا نام ہے جنکے ببغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ نامکمل ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے ایک انتہائی مدبر ، مفکر اور ذہین و فطین لیڈر مانے جاتے ہیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے تمام عالم اسلام یکجاں ہوئے۔

Exit mobile version