BBC Urdu TV

پیپلزپارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

یاد رہے کہ ان کے مقابلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ان کے مقابلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہےکہ غلط مارکنگ کے باعث 2 ووٹ مسترد ہوئے۔خیال رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، وقار مہدی اس سے قبل بھی ایوان بالا کے رکن رہ چکے ہیں۔

Exit mobile version