BBC Urdu TV

پیپلزپارٹی وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لے گی۔خورشید شاہ

پیپلزپارٹی وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لے گی۔خورشید شاہ

نوازشریف کو اخلاقا وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت کی تشکیل کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، پیپلزپارٹی نے وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جو وزارتیں ہوں گی ان کی کمیٹیاں ہم لیں گے، وزارتوں سے زیادہ پاور فل کمیٹیاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلم لیگ(ن) سے آئینی عہدے بھی لیں گے۔ نواز شریف کی جانب سے وزارت عظمی کے لیے شہباز شریف کو نامزد کیے جانے کے اعلان سے قبل خورشید شاہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کو اخلاقا وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، نواز شریف کے لاہور سے انتخاب پر کئی سوالیہ نشان ہیں اور یہ تاثر عام ہے کہ انہیں جتوایا گیا ہے۔ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ یہ بات جمہوریت کی روح کے خلاف ہے کہ ہم وزیر اعظم کے عہدے کی مدت کو آپس میں تقسیم کر لیں۔

Exit mobile version