BBC Urdu TV

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔عمارہ خان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔عمارہ خان

حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے۔

Exit mobile version