BBC Urdu TV

پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی وفات سے امت ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی۔سربراہ تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیر طریقت رہبر شریعت و تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ معروف روحانی شخصیت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی وفات سے امت ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی تصوف کی آبرو اور علم و عمل کے سالار تھے، انہوں نے نصف صدی سے زیادہ تصنیف و تالیف، وعظ و نصیحت کی خدمات سرانجام دیں۔ تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دینی اور روحانی تربیت کے روشن مینار تھے جنہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت، تزکیہ نفس، اصلاح معاشرہ اور محبت و اخلاص کے پیغام کو عام کرنے میں بسر کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے۔امین

Exit mobile version