"پھولوں کی سرزمین باجوڑ پر بسنے والے کانٹوں پر سونے لگے”
دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنےوالی قوم کی قابل فخر بیٹی انیلا بخاری جنہیں بچپن کی شادیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر لندن کی سارہ فریجسن کی طرف سے گولڈن ایوارڈ دیا جا چکا ہے” اور جن کی کتابیں لائبریری آف کانگریس امریکہ کا حصہ ہیں ” باجوڑ کی موجودہ صورت حال پر ان کا کہنا ہے کہ باجوڑ پھولوں کی سرزمین کہلاتی ہے سرسبز وادیوں سےگھری بلند و بالا پہاڑوں اور جھرنوں کی بدولت سیاحوں کا رخ اپنی طرف کھینچنے والی یہ زمین اپنی مثال آپ ہے” مجھے اس علاقے کے لوگوں کی مہمان نوازی اور ذہانت نے ہمیشہ متاثر کیا” یہ سرزمین صرف قدرتی حسن سے ہی مالا مال نہیں بلکہ ضلع باجوڑ میں بسنے والی قبائلی پشتون اپنی مدد آپ کےتحت جس طرح علم کی روشنی کیلۓ محنت کر رہے ہیں یہ کوئ معمولی بات نہیں” کہتے ہیں کہ باجوڑ کی مٹی سے بھی پھولوں کی مہک آتی ہے جبکہ میرا کہنا ہے اس دھرتی کے سپوتوں نے جو قربانیاں دی ہیں یہ مہک ان کے خون کی ہے” زیتون کے درختوں سے لدی قدرتی نظاروں سے مزین اس علاقے میں تین سو سے زائد دہشتگردوں کے موجود ہونے کی خبر نے دل ہلا دیا ہے” پاک آرمی کی طرف سے آپریشن شروع کیا گیا تو آٹھ ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی” جس کےنتیجے میں ہزاروں افراد بےگھر ہیں” پھولوں پر سونےوالے کانٹوں پر سونے کومجبور ہیں لوگوں کو وضو اور پینے کیلۓ بھی صاف پانی میسر نہیں ہے ” سونا اگلتی زمین باجوڑ سسک رہی ہے خون کے آنسو رو رہی ہے” افسوس کوئ اس کی مدد نہیں کر رہا.موسم سرما میں برف سے ڈھک جانے والی یہ زمین خوف و ہراس کی لپیٹ میں آچکی ہے” رہی سہی کسر قدرتی آفات نے نکال دی ہے” کبھی سیلاب تو کبھی آسمانی بجلی ” تین لاکھ افراد آخر کب تک اپنی بے بسی کا سوگ منائیں گے” لاکھوں سیاحوں کا دل لبھانے والی یہ زمین فریاد کر رہی ہے کہ آؤ اب بھی میں وہی زمین ہوں میرے اوپر وہی بلند و بالا پہاڑ کھڑے ہیں میں وہی ہوں جس کا سنگ مرمر دنیا کی توجہ کا مرکز ہے” ہاں میں وہی ہوں جس کی نایاب جڑی بوٹیوں نے تمہیں فائدہ دیا” جہاں کشتی رانی کرکے تم لوگوں نے مزے لیۓ ” جہاں پر بنے ڈیم کی آبی گزرگاہوں پر چل کر تم لوگوں نے اپنی برسوں کی تھکن اتاری تھی” آج بھی میں وہی ہوں” مگر تم وہ نہیں رہے” میرا خیال کرو” میری عام عوام اور ارباب اختیار سے پرزور التجا ہے کہ باجوڑ کی مدد کی جاۓ عوام کے نقصان کا بھرپور ازالہ کیا جاۓ” اور ہم سب کو چاہیۓ کہ مشکل کی اس گھڑی میں باجوڑ سے وفا نبھائیں ”
یہ زمین شہید ریحان زیب کی سرزمین ہے اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کا جاسکتا”
