BBC Urdu TV

پھر کہتا ھوں خدارا بیدار ھوجاؤ ۔۔۔ !!

پھر کہتا ھوں خدارا بیدار ھوجاؤ ۔۔۔ !!

تحریر: جاوید صدیقی

پھر کہتا ھوں اے مسلم دنیا بلخصوص پاکستانیو بیدار ھوجاؤ تم حصار دجل میں آچکے ھو اور تم پر دجالی غلاموں کی یلغار نے دبوچ رکھا ھے۔ اسرائیل امریکہ اور یورپی ترقی یافتہ ممالک تم پر مصنوعی اور سائنسی ساز و ساماں سے حملے کررھے ھیں ان میں ایک جانب سیلابی صورتحال یعنی شدید سے شدید ترین بارشیں دوسری جانب زلزلے اور جھٹکے تیسرا بلند و بالا پھیلی ھوئی آتشیں گوکہ اپنا رعب و دبدبا بٹھانے کیلئے دوسرا مسلمانوں کی آبادی کم کرنے کیلئے اور تیسرا پہلو انہیں معاشی و اقتصادی و صنعتی و زرعی اعتبار سے مفلوج کرنا بھی شامل ھے۔ سعودی عرب اور عرب امارات میں بیٹھ کر یہ تمام دجال اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا رہیگا جبکہ ان ریاستوں کے بادشاہ دجال کے وار اور چالاکیوں کی سمجھ سے عاری ہی رہیں گے کیونکہ قرب قیامت میں ایسے واقعات کی کثرت بڑھ جائے گی گو کہ ایسا ھوتا دکھائی دے رھا ھے۔ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی مسلمانوں کی ھے مگر چلی بھر یہودی غالب نظر آتے ھیں اس کا سب سے بڑا سبب ھماری نااتفاقیاں دوریاں نفرتیں عصبیتیں تعصب اور ایمان سے دوری ھے۔ پاکستان خاص نقطہ ھے کیونکہ مسلم دنیا میں یہ واحد ملک واحد ریاست ھے جسے اللہ نے ایٹمی صلاحیت سے نوازا ھے۔ ھم سب پاکستانی بہت ہی نازک دور سے گزر رھے ھیں ھمیں سنبھل سنبھل کر قدم آگے بڑھانا ھے آپس کی قدورتیں ختم کرکے ایک قوم ایک مسلمان بنکر دنیا کو دکھانا ھے وگرنہ ھم پر یہ سب کفار و مشرکین دھاوا بول دیں گے اور ناتلافی نقصان سے دوچار کرسکتے ھیں۔ یاد رھے رہبر و رہبما اور حاکم اگر محب وطن اور سچا ھے تو عوام بھی پرسکون خوشحال رہتی ھے اور اگر رہبر و رہبما اور حاکم جھوٹا منافق فاجر فاسق دھوکہ باز اور لٹیرا ھے تو ریاست تو ریاست ایمان بھی مکمل زائل ھوجاتا ھے اور یہی چاہتے ھیں ملک دشمن اور اسلام دشمن۔۔۔۔!!

Exit mobile version